Pakistan News – Baluchistan MPA Killed Traffic Sargent

0
215
Traffic warden's death: MPA Majeed Achakzai spotted on accident site
Pakistan News - Baluchistan MPA Killed Traffic Sargent
Pakistan News – Baluchistan MPA Killed Traffic Sargent

ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے والی گاڑی ایم پی اے مجید اچکزئی کی تھی ،رکن صوبائی اسمبلی بھی حادثے کے وقت موجود تھے

کوئٹہ (دنیا نیوز ) بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا ، ایم پی اے مجید اچکزئی کی حادثے کے مقام پر موجودگی کی تصویر بھی سامنے آگئی جس نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ کو کس نے کچلا ، پہلے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی اس کے بعد ایم پی اے کی تصویر منظر عام پر آگئی ۔

ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والی تیز رفتار گاڑی ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی ۔ حادثے کے وقت کی تصویر نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے رکن صوبائی اسمبلی اس وقت وہاں موجود تھے ۔ دنیا نیوز کو حاصل ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹریفک اہلکار حاجی عطااللہ کو کچلنے کا منظر قید ہوا ۔ حادثے میں ٹریفک اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ۔ معاملے پر صوبائی حکومت نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here