Pakistan News – Ahmad Pur Sharkia – Show Cause Notice Issued to Shell Company

0
135
Ahmad Pur Sharqia
Pakistan News - Ahmad Pur Sharkia - Show Cause Notice Issued to Shell Company
Pakistan News – Ahmad Pur Sharkia – Show Cause Notice Issued to Shell Company

آئل ٹینکر کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی تھی ، کمپنی نے پیسے بچانے کیلئے لائسنس کی تجدید نہیں کروائی :ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد بارودی مواد

لاہورآئل ٹینکر کے پرمٹ کی میعاد ختم ہوچکی تھی ، شیل کمپنی نے چند پیسے بچانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ، لاہور ہائیکورٹ میں شعبہ انسداد بارودی مواد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے رپورٹ پیش کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کیس کی سماعت کی ۔ محکمہ انسدادی بارودی مواد کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبین احمد نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ آئل ٹینکر کے لائسنس کی میعاد 2016 میں پوری ہوچکی تھی ۔

غفلت برتنے پر شیل کمپنی کو شوکاز نوٹس بھجوایا جا چکا ہے ۔ چیف جسٹس نے شیل کمپنی کے افسران کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ذمہ دار افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ چیف جسٹس نے جمعہ کو صبح 11 بجے شیل کمپنی اور اوگرا کے سینئر افسران کو طلب کرلیا جبکہ وفاقی و پنجاب حکومت ، موٹر وے پولیس اورنیشنل ہائی وےاتھارٹی کو کل تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔

آئل ٹینکر کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی تھی ، کمپنی نے پیسے بچانے کیلئے لائسنس کی تجدید نہیں کروائی :ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد بارودی مواد لاہور (دنیا نیوز )آئل ٹینکر کے پرمٹ کی میعاد ختم ہوچکی تھی ، شیل کمپنی نے چند پیسے بچانے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ، لاہور ہائیکورٹ میں شعبہ انسداد بارودی مواد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے رپورٹ پیش کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کیس کی سماعت کی ۔ محکمہ انسدادی بارودی مواد کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبین احمد نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ آئل ٹینکر کے لائسنس کی میعاد 2016 میں پوری ہوچکی تھی ۔ غفلت برتنے پر شیل کمپنی کو شوکاز نوٹس بھجوایا جا چکا ہے ۔ چیف جسٹس نے شیل کمپنی کے افسران کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ذمہ دار افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ چیف جسٹس نے جمعہ کو صبح 11 بجے شیل کمپنی اور اوگرا کے سینئر افسران کو طلب کرلیا جبکہ وفاقی و پنجاب حکومت ، موٹر وے پولیس اورنیشنل ہائی وےاتھارٹی کو کل تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here