Pakistan News – نواز شریف کی نااہلی کے بعد پانچ ممکنہ امیدوار

0
180
Newsgate scandal report submitted to Interior Minister Ch Nisar

شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو بھی امیدوار مانا جا رہا تھا لیکن جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ایسا ممکن نہیں ہورہا

لاہور وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے عہدہ پر موجودگی کے باوجود حکمران مسلم لیگ ن کے اندر   بی پلان    پر غیر محسوس انداز میں غور و خوض اور لابنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حکومتی ذمہ داران ایک طرف نواز شریف حکومت سے اپنی کمٹمنٹ کا جرات سے اظہار کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کسی عدالتی فیصلہ کی روشنی میں نئے قائد ایوان کیلئے مختلف ناموں پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں ۔

Pakistan News - Ehsan Iqbal
Pakistan News – Ehsan Iqbal

کابینہ کے اندر پیدا شدہ صورتحال بھی اس   بی پلان    کی جانب اشارہ کرتی نظر آ رہی ہے اور پارٹی کے اندر وزارت عظمیٰ کے ممکنہ امیدواروں کے طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے نام لئے جا رہے ہیں ۔ بعض حلقوں میں سپیکر ایاز صادق کو بھی چھپا رستم قرار دیا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ ان سے ہارنے والے امیدوار عمران خان کے جلتے ارمانوں پر مزید تیل ڈالنا ہے ۔

Pakistan News - Ayyaz Sadiq
Pakistan News – Ayyaz Sadiq

کچھ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی اصل پریشانی ان کی راہ میں حائل دو اہم ترین وفاقی وزرا ہیں جو انہیں سینئر تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور اس کا کھلا اظہار کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے کچھ حلقے اس امکان کو بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر کوئی ایسی صورتحال درپیش آئی جس سے وزیراعظم کو جانا پڑا تو اتحادی جماعتوں سے بھی کسی شخصیت کو بقیہ مدت کیلئے وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے ۔کچھ حلقے حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن کی پھرتیوں اور بے باکیوں کو اس نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اب پارٹی کے اندر اقتدار کی اس کھینچا تانی میں سینئر کون کی بحث شروع ہے جس کا واویلا کابینہ کے اجلاس اور بعد ازاں اسلام آباد کے حکومتی حلقوں میں بھی ہوتا سنا گیا ہے ۔

Pakistan News - Shahbaz Sharif
Pakistan News – Shahbaz Sharif

پارٹی کے حلقے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی ممکنہ متبادل شخصیات کے طور پر دیکھتے تھے لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ کے ذریعے پورے خاندان کو ہی ناک آئوٹ کر دیا گیا ہے جس نے پارٹی اور حکومت کے اندر نئی صورتحال پیدا کر دی ہے اور اب یہ خود وزیراعظم نوازشریف کی قیادت اور شخصیت کا امتحان ہے کہ وہ آنے والے حالات میں کس طرح اپنی حکومت اور جماعت دونوں کو بچا کر رکھتے ہیں اور آنے والے انتخابی مرحلہ میں پارٹی کی روح رواں ان کی ذات ہو گی ۔ حکومت کے ایک ذمہ دار ذرائع نے وزارت عظمیٰ کی ریس کے حوالہ سے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمیٰ کی دوڑ اور وفاقی وزرا کے مخالفانہ بیانات محض چائے کی پیالی میں طوفان کی مانند ہیں وزیراعظم نوازشریف کو اگر جانا پڑتا ہے تو وہ اپنے جانشین کا فیصلہ خود کریں گے ۔ وہ اسلام آباد میں ہوں لاہور یا رائیونڈ ، پارٹی اور حکومتی فیصلوں کا اختیار انہی کے پاس ہو گا اس لئے کہ عوام نے نواز شریف پر ہی اعتماد کا اظہار کیا تھا اور آنے والے وقت میں بھی نوازشریف کو ملکی سیاست سے آئوٹ کرنا مخالفین اور سازشیوں کی خام خیالی ہے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here