Life Style – How to Keep Your Kitchen Cool in Winter

0
218
Life Style - How to Keep Your Kitchen Cool in Winter

کمروں میں ائیرکنڈیشن کی تنصیب ہو سکتی ہے لیکن کچن میں اس کی موجودگی ناممکن سی لگتی ہے۔

لاہور:کمروں میں ائیرکنڈیشن کی تنصیب ہو سکتی ہے لیکن کچن میں اس کی موجودگی ناممکن سی لگتی ہے۔ چولہے سے پیدا ہونے والی حدت سردیوں میں ہو سکتا ہے راحت دے لیکن گرمیوں میں کسی عذاب سے کم نہیں ہوتی۔ پرانے وقتوں میں کچن باہر کھلی فضا میں ہوا کرتے تھے لیکن اب زیادہ تر کچن بند ہوتے ہیں اور گرم ہوا کو باہر پھینکنے کا واحد اہم ذریعہ ایگزاسٹ فین ہوتا ہے۔ ایسے میں کچن کو ٹھنڈا رکھنے کی کچھ ٹپس بیان کی جارہی ہیں جو کام آسکتی ہیں۔

زیادہ سلاد:

تازہ اور پکائے بغیر استعمال ہونے والی ڈشز بڑھا دیں۔ اس میں طرح طرح کی سلاد اور فروٹ چاٹ شامل ہیں۔

مائیکرو ویو اوون:

جہاں تک ممکن ہو مائیکرو ویو اوون کا استعمال کریں اور چولہا جلانے سے پرہیز کریں۔

جلانے میں تاخیر:

چولہا جلانے سے قبل ہی ساری تیاری کر لیں جیسے سبزیاں دھونا، کاٹنا اور برتن نکالنا وغیرہ۔

کم شعلہ:

پکاتے ہوئے چولہے کی آگ کا شعلہ کم رکھیں اورممکن حد تک چھوٹا برتن استعمال کریں۔

کم پانی:

سبزیاں وغیرہ ابالتے یا کھانا بناتے ہوئے اتنا پانی ڈالیں جتنی ضرورت ہے تاکہ اسے خشک ہونے میں زیادہ وقت نہ لگے۔

ڈھکن:

جہاں ممکن ہو پکاتے ہوئے برتن کو ڈھک کر رکھیں۔ اس سے حدت باہر نہیں جائے گی اور کھانا بھی جلد تیار ہوگا۔

اتارنا:

ڈھکن کو بار بار مت اتاریں اس سے حدت کچن میں داخل ہوجاتی ہے اور کھانے کے پکنے میں بھی تاخیر ہوتی ہے۔

چولہا بند:

کھانا تیار ہونے سے قبل چولہا بند کر دیں اور تھوڑے سے وقت کے بعد ڈھکن اتاریں تاکہ کم حدت باہر آئے۔

باہر پکانا:

اگر باہر کھانا پکانا ممکن ہو تو باہر پکالیں۔ بعض اوقات کچن سے باہر چولہا اور ضروری سامان لے جانا ممکن ہوتا ہے۔ اس امکان سے فائدہ اٹھائیں۔ بس اتنا خیال رہے کہ باہر کہیں بارش یا آندھی کا امکان نہ ہو۔

ایگزسٹ فین:

ایگزاسٹ فین کا استعمال سمجھ داری سے کریں یعنی جوں ہی اس کی ضرورت ہو اسے آن کرلیں اور ضرورت ختم ہونے پر بند کر دیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here