Life Style – Aپکنک پر جاتے وقت یہ چیزیں اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں

0
179
PICNIC
Life Style - Always have these 5 Things While Going on Picnic
Life Style – Always have these 5 Things While Going on Picnic

انسان اپنے دماغ کو تروتازہ کرنے اور تفریح حاصل کرنے کی غرض سے پکنک کا پروگرام بناتا ہے لیکن اگر جانے سے پہلے اس کی صحیح حکمت عملی نہ بنائی ہو یا ضروری سامان نہ لے کر جائیں تو پریشانی بھی ہوتی ہے اور دماغ تروتازہ ہونے کے بجائے مزید خراب ہوجاتا ہے۔

تو اگر آپ ذہن کو فریش کرنے والی ایک اچھی خوشگوار پکنک گزارنا چاہتے ہیں تو جاتے وقت ان چیزوں کو اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سن اسکرین

Life Style - Sun Screen Lotion
Life Style – Sun Screen Lotion

پکنک پر جانے سے قبل اپنے ساتھ سن اسکرین ضرور رکھیں کیونکہ جب آپ پکنک پر جاتے ہیں تو لازمی سی بات ہے دھوپ کا بھی سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے جلد کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ تو اپنی پکنک کو یادگار بنائیں اسکن کو نا جلائیں اور سن اسکرین ضرور ساتھ لے کر جائیں۔

بگ اسپرے

Life Style - Bug Spray
Life Style – Bug Spray

ایک دن اگر آپ پارک میں گزاریں تو آپ کی ملاقات بہت سارے ننھے منے دوستوں سے ہوجائے گی یہ دوست اور کوئی نہیں بلکہ مختلف حشرات ہیں جو گھاس وغیرہ میں پائے جاتے ہیں تاہم اگر آپ ان کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے اور بیمار ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک بگ اسپرے بھی ضرور اپے ساتھ رکھ لیں۔

کمبل

Life Style - Always have a Blanket
Life Style – Always have a Blanket

ایک خوشگوار پکنک گزارنے کے لئے جب آپ کہیں جائیں تو اپنے ساتھ ایک عدد کمبل بھی ضرور رکھیں کیونکہ کبھی بھی اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بوتل اوپنر

Life Style - Bottle Opener
Life Style – Bottle Opener

جب ہم کہیں پکنک پر جاتے ہیں تو کولڈرنک وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے لیکن اکثر اس کو کھولنے کے لئے ہم بوتل اوپنر رکھنا بھول جاتے ہیں جو بعد میں پریشانی کا سبب بنتا ہے۔تو یاد سے بوتل اوپنر کو بھی اپنے سامان میں پیک کرلیں۔

ایک چھوٹا چاقو

Life Style - A Knife
Life Style – A Knife

ایک چھوٹا چاقو کہیں بھی پکنک پر ایک انتہائی کارآمد اوزار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ہمیں کہیں نا کہیں اس کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے۔

فرسٹ ایڈ باکس

Life Style - First Aid Box
Life Style – First Aid Box

اگر آپ پکنک کے لئے کہیں جانے کا ارادہ بنائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ فرسٹ ایڈ باکس بھی آپ کے سامان میں موجود ہو۔ کیونکہ خدا نخواستہ کوئی چھوٹا موٹا حادثہ پیش آ بھی جائے تو اس پر وقتی قابو پایا جاسکے۔

کیمرہ

Life Style - Camera
Life Style – Camera

کیمرہ ہر اچھے برے لمحے کو قید کرنے کے لئے ایک بہترین چیز ہے تو اگر آپ اپنے پکنک کے خوشگوار لمحات کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ایک کیمرہ بھی ضرور اپنے ساتھ رکھیں۔

کچھ الگ کرنے کے لئے

Life Style - Board Games
Life Style – Board Games

تفریح کے لئے گھومنے جاتے وقت کوئی نہ کوئی انڈور گیم جیسے لیڈو، چیز یا اور کوئی ضرور رکھ لیں کیونکہ

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here