Health Tips – خالی پیٹ ان غذاؤں کا استعمال آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

0
185
Good-Morning-Breakfast

لوگ اکثر وقت کی کمی کے باعث صبح اٹھ کے بھرپور ناشتے کے بجائے ان چیزوں کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں جن میں زیادہ محنت نہ کرنی پڑے اور اسی لئے وہ بازار سے بنی بنائی چیزوں کو کھا کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔

لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں نہار منہ کھانا آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

کیا آپ کو معلوم ہے وہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جنہیں نہار منہ کھانا خطرے سے خالی نہیں؟ آئیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں

پف پیسٹری: ان تمام چیزوں کو نہار منہ کھانا صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہے جو خمیر سے تیار کی گئی ہوں ، ان غذاؤں کو کھانے سے پیٹ میں گیس کی شکائت ہو سکتی ہے۔

ٹافی: اگر آپ نہار میں کوئی بیحد میٹھی چیز کھا لیتے ہیں تو اس سے آپ کے پتے پر زور پڑتا ہے اور آپ کا انسولین کا درجہ بڑھ جاتا ہے، جس سے آپ کو  زیابطیس کی بیماری ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

دہی: نہار منہ دہی کا استعمال آپ کے معدے کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے، خالی پیٹ دہی کا استعمال معدے میں ہائڈروکلورک ایسٹ بناتا ہے جو کہ لیکٹک ایسڈ بیکٹریا کو ختم کر دیتا ہے۔ لہزا اس کا استعمال اس حد تک مضحر صحت نہیں۔

ناشپاتی: نہار منہ ناشپاتی کھانا بھی معدے کے لئے فائدے مند نہیں۔

ٹماٹر: خالی پیٹ ٹماٹر کھانے سے بھی گریز کریں کیونکہ ٹماٹروں میں ٹانک ایسڈ کی وافق مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ معدے میں تزابیت پیدا کر سکتی ہے۔

:کھیرا اور دوسری ہری سبزیاں:  نہار منہ کھرے اور دیگر ہری سبزیوں کا ستعمال پیٹ میں خرابی پیدا کر سکتا ہے، اس سے سینے میں جلن گیس اور معدے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

:کیلے: کیلے کا نہار منہ کھانا آپ کے دل کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیلے کو کھانے سے آپ کے خون میں میگنیشیم کی مقدار بڑھ سکتی ہے جو کہ دل کے لئے نقصادہ ثابت ہو سکتی ہی۔

مرچوں والے کھانے: مرچ مصالے والے کھانے بھی معدے میں خرابی کا سبب بن سکتے ہیں اور پیٹ میں گیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔

کولڈ ڈرنکس :نہار منہ کولڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال بھی آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے، یہ آپ کی میوکس میمبرین کو متاثر کر سکتا ہے جس سے خون کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اور اس کی وجہ سے نظام ہضم بھی آہستہ ہو سکتا ہے۔

سٹرس فروٹ : سٹرس پھلوں کا استعمال بھی پیٹ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس سے سینے میں جلن اور گیس کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔

اس کے علا اگر ناشتے میں جو کا دلیہ  ، سیب، شہد، اخروٹ، ڈبل روٹی جس میں خمیر شامل نہ کیا گیا ہو، انڈے ، تربوز اور بلو بیریز کا استعمال آپ  کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے اور آپ کے نظام ہضم کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔ ان کھانوں  کا استعمال آپ کو نہ صرف پیٹ کی بیمار یوں سے محفوظ رکھے گا بلکہ آپ کی جلد بال اور جسم کے لئے فائدے مند ثابت ہو گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here