Health Tips – جنک فوڈ انسانی صحت کیلئے مفید نہیں :ماہرین

0
213
Junk Food
Health Tips - Junk Food Are Dangerous for Health
Health Tips – Junk Food Are Dangerous for Health

 

ماضی میں اس کے نقصانات کے پیش نظر لاس اینجلس میں جنک فوڈ کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی

نیویارک ( روزنامہ دنیا ) یہ بر گر ، سینڈ وچ کس کے ، امیر کے یا غریب کے یا پھر دونوں کے؟ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنک فوڈ امیروں کی مرغوب غذا ہے ۔ ہلکی اور زود ہضم ہے اسی لئے ان کو پسند ہے۔ غذائی ماہرین جنک فوڈ کو صحت بخش نہیں سمجھتے مگر اس کے باوجود جنک فوڈ پر کوئی کنٹرول نہیں ۔ اس کے کھانے والے بڑھتے ہی جا رہے ہیں ۔ دل ، شوگر اور موٹاپے کا سبب یہ جنک فوڈ ہی تو ہیں ۔

Health Tips - Junk Food in Many Ways
Health Tips – Junk Food in Many Ways

پچھلے دنوں بیرون ملک ایک اور ریسرچ ہوئی جس کا موضوع تھا   جنک فوڈ کس کا امیر کا یا غریب کا؟   تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ سب کا ہے ۔ متوسط طبقہ کے لوگ اس میں سب سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔ صدر ٹرمپ بھی جنک فوڈ کے شوقین ہیں ، وہ جنک فوڈ بنانے والے اداروں کو اشتہارات بھی دیتے رہے ہیں ۔ وارن بوفے کا شمار دنیا کے پانچ امرا ء میں ہوتا ہے وہ کہتے ہیں :  میں 6 سال کا تھا جب سے جنک فوڈ کھا رہا ہوں    ۔ وہ چپس اور مشروبات کے اس قدر شوقین ہیں کہ ان کے بغیر دن ہی نہیں گزرتا ۔ غذائی ماہرین جنک فوڈ میں شامل نمکیات اور چکنائی کونقصان دہ سمجھتے ہیں ۔

Health Tips - Stop Eating Junk Food
Health Tips – Stop Eating Junk Food

غذائی ماہرین کے مطابق جلدی تیار ہونے اور آسانی سے کھا لینے کے باعث جنک فوڈ مقبول ہیں ۔ امریکہ میں 1957ء سے 1964ء کے درمیان پیدا ہونے والی نسل نے جنک فوڈ سے ہی توانائی حاصل کی ۔ اس کا پتہ ایسے چلا کہ 1979، 2008 اور 2012 میں ان نوجوانوں سے جنک فوڈ کے بارے میں سوالات کیے گئے ۔ مثال کے طور پر   گزشتہ 3 ہفتوں میں انہوں نے کتنی مرتبہ فاسٹ فوڈ کھایا    یا فاسٹ فوڈ بنانے و الے 5 بڑے ہوٹلوں میں گئے ۔ 79 فیصد نے کہا کہ وہ 3 ہفتوں میں کم از کم ایک دفعہ ہوٹل ضرور جاتے ہیں ۔ 10 فیصد امیر ترین افراد میں سے 75 فیصد اور 10 فیصد غریب ترین افراد میں سے 85 فیصد فاسٹ فوڈ کے شوقین نکلے ۔

جنک فوڈ کے نقصانات کو دیکھتے ہوئے لاس اینجلس میں اس پر پابندی لگا دی گئی تھی مگر اس پر عمل نہ ہو سکا ۔ لوگ فاسٹ فوڈ کے لیے قریبی علاقوں میں چلے جاتے ، چنانچہ یہ پابندی اٹھا لی گئی ۔ یہی وجہ ہے کہ جنک فوڈ استعمال کرنے والے موٹاپے کا شکار ہو گئے ۔ اپنے بے ڈھنگے جسم کے باوجود جنک فوڈ ان کی کمزوری بنا رہا ۔ جنک فوڈ سستا بھی نہیں ہے ۔ ایک عام ریسٹورنٹ میں آدمی پیٹ بھر کے 4 ڈالر میں بھی کھانا کھا لیتا ہے لیکن جنک فوڈ بسا اوقات 15 ڈالر میں آتا ہے ۔ 8 ہزار ڈالر کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے سمجھے جاتے ہیں ۔ 16 ہزار ڈالر کی آمدنی کا مطلب 44 ڈالر یومیہ ہے اور 44 ڈالر میں امریکہ میں زندگی گزارنا آسان نہیں ۔ لیکن حقیقت میں جنک فوڈ لوگوں کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here