Entertainment – Yalghaar Top on the Box Office

0
181
Yalghaar
Entertainment - Yalghaar Top on the Box Office
Entertainment – Yalghaar Top on the Box Office

فلم یلغار نے ایک ہفتے میں 10 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔ دہشتگردوں کیخلاف سوات آپریشن پر بننے والی اس فلم کو شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔

کراچی: (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سوات آپریشن کے حقیقی واقعات پر مبنی ی فلم یلغار کا باکس آفس پر راج ابھی تک قائم ہے۔ دہشتگردی سے نمٹنے اور پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالتی فلم یلغار کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ فلم نے پاکستان بھر سے ایک ہفتے کے دوران دس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کی کامیابی پر کراچی میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ستاروں کی شرکت سے چار چاند لگ گئے۔

خیال رہے کہ یلغار پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے جسے بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگا۔ اس فلم کی کاسٹ میں سپر سٹار شان شاہد، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، ایوب کھوسو، بلال اشرف، عائشہ عمر اور ثنا بچہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here