Entertainment – Namaloom Afraad 2 Film Trailer Released

0
186
Na Maloom Afrad

فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر اتری، فہد مصطفی، جاوید شیخ، مرینہ خان، صدف کنول، ہانیہ امیر اور نیر اعجاز اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نئی پاکستانی فلم نامعلوم افراد ٹو کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب سجی، جس میں فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر اترے۔

پاکستانی فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کے بعد جلد ہی اسکا سیکوئل نامعلوم افراد ٹو ریلیز ہونے جا رہی ہے، فلم کا ٹریلر کراچی کے مقامی سنیما میں رنگا رنگ تقریب میں ریلیز کر دیا گیا۔

کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم نامعلوم افراد ٹو کی کہانی ایسے گروپ کے گرد گھومتی ہے، جو امیر ہونے کے لیے کیپ ٹاؤن میں چوری کا منصوبہ بناتے ہیں۔

تقریب میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر اتری، فہد مصطفی، جاوید شیخ، مرینہ خان، صدف کنول، ہانیہ امیر اور نیر اعجاز اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم نامعلوم افراد ٹو عید الاضحی پر ملک بھر میں ریلیز کر دی جائے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here