Entertainment – نادیہ خان کی 17 سال بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی

0
224
Nadia Khan

 

Entertainment - Nadia Khan Returns to TV after 17 Years
Entertainment – Nadia Khan Returns to TV after 17 Years

اسلام آباد: ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبان نادیہ خان 17 سال بعد پھر ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔نادیہ خان کا شمار مارننگ شوز کی مشہور میزبانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے برجستہ جملوں سے ٹیلی وژن شائقین کو بہت محظوظ کیا ، نادیہ خان اب 17 سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں ، تاہم ان کی واپسی بطور میزبان نہیں بلکہ اداکارہ ہو گی ، اس بات کا انکشاف نادیہ خان نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، اب اسی شہر سے میں 17 سال بعد ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹیلی وژن پر واپسی کر رہی ہوں ۔ تاہم ابھی تک اس ڈرامے کی کاسٹ اور نام کے بارے میں نہیں پتہ چل سکا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here