Entertainment – Actress Armina Khan Got Engaged

0
258
Armina Khan

پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے انہوں نے ایک اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے منگیتر گھٹنے پر انھیں پرپوز کر رہے ہیں۔ ارمینہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ اب کچھ بھی مجھے اداس نہیں کر سکتا۔

Entertainment - Actress Armina Khan Got Engaged
Entertainment – Actress Armina Khan Got Engaged

ارمینہ خان نے اپنے منگیتر کے بارے میں ابھی تک نہیں بتایا کہ وہ کون ہیں؟ کیا کرتے ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟ لیکن انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد ان کے بارے میں تفصیلات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔ خیال رہے کہ ارمینہ خان کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی شناخت بنا لی ہے۔ ٹیلی وژن شائقین ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتے اور سراہتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here