Education – خوشخبری! سیلفیاں لینے کے شوقین اب پیسے بھی کما سکتے ہیں

0
190
Selfie
Blue Swimsuit self portrait

حال ہی میں کچھ ایپس نے سیلفیاں کھینچنے والے افراد کو معاوضہ بھی دینا شروع کر دیا ہے۔ اگر آپ بھی سیلفیاں کھینچنے کے جنونی ہیں تو ان سروسز سے فائدہ اٹھا کر پیسے کما سکتے ہیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر حال میں ہی کچھ ایسی سروسز متعارف کروائی گئی ہیں جو سیلفیاں لینے والے حضرات کیلئے خوشخبری سے کم نہیں ہے، کیونکہ اب کوئی انھیں وقت ضائع کرنے والے یا دماغی مریض نہیں کہیں گے۔ نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ایپس کی جانب سے ایسی سروسز متعارف کروائی گئی ہیں جن کی مدد سے سیلفیاں لینے والے افراد نہ صرف اپنے شوق کو پورا کر سکتے ہیں بلکہ پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ ان ایپس میں پے یور سیلفی، سبمٹ پکس فار کیش، سکوپ شاٹ، سٹائلینٹی اور کلیشوٹ قابل ذکر ہیں۔ ان ایپس کو استعمال کرنے سے پہلے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے جس کے بعد سیلفیاں کھینچ کر جمع کروانے والوں کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

نجی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق پے یور سیلفی ایپ میں پیسہ کمانے کی شرائط کچھ سخت ہیں لیکن اگر آپ ان کی شرائط پر پورا اترتے ہوئے سیلفیاں کھینچ کر بھیجتے رہیں تو صرف ایک سیلفی پر آپ کو 1 ڈالر تک کا معاوضہ مل سکتا ہے۔ رقم کی ادائیگی صرف 20 ڈالرز یا اس سے زائد کمائی پر شروع کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سبمٹ پکس فار کیش نامی ایپ 5 ڈالر تک معاوضہ دیتی ہے۔ اس ایپ کی رجسٹریشن کیلئے ماڈلنگ کرنا شرط ہے۔

سکوپ شاٹ نامی یہ ایپ سیلفیز کا آن لائن سٹور کہلاتی ہے جہاں رجسٹرڈ ہونے کے بعد آپ اپنی خوبصورت سیلفیاں کھینچ کر اس کے ڈیٹا بیس میں شامل کر سکتے ہیں جن کے فروخت ہونے پر آپ کو ایک طے شدہ معاوضہ ملے گا جو 20 ڈالر تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ سٹائلینٹی ایپ شاپنگ کے دوران سیلفیاں کھینچنے والوں کیلئے بنائی گئی ہے۔ شاپنگ کے شوقین افراد اپنی سلیفیاں کھینچ کر نہ صرف پیسے کما سکتے ہیں بلکہ خریداری میں رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلیشوٹ نامی ایک اور ایپ بھی ہے جو صرف پیشہ ورانہ معیار کی ہی سیلفیوں کو منتخب کر کے پیسے دیتی ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here