Education – لندن میں نصب ہونے والی دنیا کی پہلی اے ٹی ایم مشین کو 50 برس مکمل

0
207
World Oldest ATM Machine

 

گولڈن جوبلی کی مناسبت سے مشین کو گولڈن رنگ چڑھا کر اس کے سامنے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور تعارفی تختی نصب کی گئی۔ لہندہنایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں 30 لاکھ اے ٹی ایم مشینیں نصب ہیں۔

لاہور: (دنیا نیوز) ہر جگہ ہر وقت لوگوں کو کیش کی سہولیت فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین آج سے پچاس برس قبل لندن میں نصب ہوئی تھی۔ گولڈن جوبلی کے موقع پر تاریخی مشین کو گولڈن رنگ چڑھایا گیا اور تعارفی تختی لگائی ئی ہے۔ پہلی اے ٹی ایم مشین سکاٹش سائنسدان شیفرڈ بیرن کی ایجاد تھی اور اسے شمالی لندن کے علاقے اینفیلڈ میں27 جون 1967ء کو نصب کیا گیا تھا۔ اے ٹی ایم مشین سے پہلا کیش انگریز اداکار ریگ وارنے نے نکالا تھا۔ گولڈن جوبلی کی مناسبت سے مشین کو گولڈن رنگ چڑھا کر اس کے سامنے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور تعارفی تختی نصب کی گئی۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں 30 لاکھ اے ٹی ایم مشینیں نصب ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here