Education – 3ممالک میں موجود دنیا کا واحد ایئرپورٹ

0
240
Euro Airport Basel
Education - One Airport in Three Countries
Education – One Airport in Three Countries

ایئرپورٹ کا رن وے دراصل فرانس کی حدود میں ہے لیکن اس کے 2 کسٹمز ایریاز ہیں، ایک فرانس اوردوسرا سوئٹزرلینڈ کا ہے 

پیرس(دنیا نیوز )دنیا کے ہر ملک میں کچھ انٹرنیشنل ایئرپورٹس ہوتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ایئرپورٹ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو حقیقت میں انٹرنیشنل ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ بیک وقت تین ملکوں میں واقع ہے ۔ یہ یورو ایئرپورٹ باسل ، مل ہاؤس ، فری برگ ہے ۔ باسل ،مل ہاؤس اور فری برگ تین شہروں کے نام ہیں۔ باسل سوئٹزرلینڈ، مل ہاؤس فرانس اور فری برگ جرمنی کا شہر ہے ۔ اس طرح یہ ایئرپورٹ بیک وقت سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور فرانس میں واقع ہے ۔ ایئرپورٹ کا رن وے دراصل فرانس کی حدود میں ہے لیکن اسکے 2 کسٹمز ایریاز ہیں، ایک فرانس اوردوسرا سوئٹزرلینڈ کا ہے ۔اس ایئرپورٹ سے آپ کون سے ملک سے کس ملک میں داخل ہونا چاہتے ہیں یہ ایئرلائنز پر منحصر ہے ۔ یہ ایئرپورٹ جرمنی کے بارڈر سے صرف 4کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور جرمنی کے شہریوں کو بھی بطور جرمن ایئرپورٹ سفری سہولیات بہم پہنچاتا ہے ۔ جرمن شہریوں کو اس ایئرپورٹ تک جانے کیلئے پاسپورٹ یا محض جرمن شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ پاسپورٹ یا کارڈ دکھا کر وہ بارڈر عبور کرتے ہیں اور ایئرپورٹ میں چلے جاتے ہیں۔ اس ایئرپورٹ کے 3آئی اے ٹی اے ایئرپورٹ کوڈ ہیں اور جرمنی کے شہری جرمن آئی اے ٹی اے کوڈ ای اے پی کے تحت سامان بک کرواتے اور سفر کرتے ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here