Education – How Airplane Staff Counts Total Number of Passengers

0
189
Bird strikes Islamabad-bound airplane
Education - Air Hostess Welcomes Passengers
Education – Air Hostess Welcomes Passengers

آپ نے غور کیا ہوگا طیارے کا عملہ ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کمر کے پیچھے رکھتا ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ اکثر فضائی سفر کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے آپ نے غور کیا ہو کہ طیارے کا عملہ ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کمر کے پیچھے رکھتا ہے۔

اس کے بعد جب عملہ واپس طیارے کے کیبن کی جانب جاتا ہے تو وہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ مسافروں نے سیٹ بیلٹس ٹھیک سے باندھ لی ہیں یا مسافروں نے فون بند کردیئے ہیں یا نہیں۔

ایسا وہ ایک بہت خاص وجہ سے کرتے ہیں جو اکثر افراد کو معلوم نہیں۔ اور وہ وجہ کافی سادہ بھی ہے، طیارے کے ٹیک آف سے قبل عملے کو پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کی گنتی کرنا ہوتی ہے۔

اس کا ایک طریقہ تو پرواز میں مسافوں کی آمد ہے یا جب مسافر نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے طیارے کے عملے کے پاس ایک خصوصی کاﺅنٹر ہوتے ہیں۔

Education - Counting Meter of Airline Staff
Education – Counting Meter of Airline Staff

یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھ کمر پر ہوتے ہیں کیونکہ وہ کاﺅنٹر کے ذریعے مسافروں کی گنتی کر رہے ہوتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here