Education – 8 Years Old Boy have 6 Feet 6 Inch Height

0
202
New Dehli

کرن سنگھ نامی اس لڑکے کے دوست اور کلاس فیلوز اس کے سامنے بچے لگتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ موصوف کی والدہ باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جن کا قد 7 فٹ دو انچ ہے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کا ایک 8 سالہ بچہ دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ آپ سوچتے ہونگے کہ اس بچے نے یقیناً پڑھائی میں کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہوگا؟ جی نہیں! ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ اس بچے کے میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بننے کی وجہ اس کا غیر معمولی قد ہے۔ موصوف اتنی چھوٹی سے عمر میں 6 فٹ چھ انچ قد حاصل کر چکے۔ اتنے لمبے قد کے ساتھ کرن سنگھ نامی اس بچے کے کلاس فیلوز اور دوست اس کے سامنے بچے لگتے ہیں۔ خیال رہے کہ کرن سنگھ اپنی پیدا ہوتے ہی ورلڈ گنز بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کر وا چکے ہیں کیونکہ پیدائش کے وقت ان کا قد اور وزن عام بچوں سے بہت زیادہ تھا۔

جب کرن سنگھ کی پیدائش ہوئی تو ان کا قد 63 سینٹی میٹر جبکہ وزن 7 اعشاریہ 8 کلوگرام تھا۔ اب موصوف جیسے جیسے بڑے ہو رہے ہیں، ان کے قد میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ صرف آٹھ سال کی عمر کو پہنچتے ہی کرن سنگھ 6 فٹ چھ انچ کی لمبائی کو پہنچ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ کرن سنگھ کی والدہ ایک پروفیشل باسکٹ بال کی کھلاڑی ہیں جن کا قد 7 فٹ دو انچ ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here