وومن بگ بیش کے دوران دو کھلاڑی ٹکرا گئیں

0
214
Women Bigbash

ویمنز بگ بیش لیگ میں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر دیندرا ڈوٹن فیلڈنگ کے دوران ساتھی پلیئر سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں۔

میلبورن اسٹارز کے خلاف میچ میں برسبین ہیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے گیند روکنے کی کوشش میں ان کا سر لارا ہیرس سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہ باؤنڈری کے باہر رکھے کٹ بیگ پرجا کر گریں، انہیں فوری طورپراسٹریچر پر طبی امداد کیلئے گراؤنڈ سے باہرلے جایا گیا ، دوسری فیلڈر لارا ہیرس خوش قسمتی سے کسی بڑی انجری سے محفوظ اور اپنی ٹیم کی فتح تک گراؤنڈ میں موجود رہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہیٹ کی ہولی فرلنگ کیچ پکڑنے کی کوشش میں گراؤنڈ پر سر ٹکرانے کی وجہ سے زخمی ہو گئی تھیں اور اگلا میچ نہیں کھیل پائیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here